کنداپور، 4؍اکتوبر (ایس او نیوز) گئو ہتھیا کے خلاف یکم اکتوبر کو ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے گنگولی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز نعرے بازی کی گئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام نوین، امبریش اور پرویش ہیں ۔ اس کے علاوہ یکم اکتوبر کو احتجاج کے لئے لوگوں کو اکٹھا کرنے اور کووڈ گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں اکشئے، ویویک ، راگھویندرا ، اکشئے اور مہیش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ جبکہ 28 ستمبر کے دن بغیر اجازت لوگوں کی بھیڑ اکٹھا کرنے کے الزام میں پولیس نے ماجد، افتخار اور تابش نامی افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ اس ضمن میں تین الگ الگ معاملات گنگولی پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں ۔